285

رکن صوبائی اسمبلی چترال ٹوکاڈی ایچ کیوہسپتال کادورہ ،تمام مریضوں کی دوپہرکے کھانے کا بندوبست

چترال (ڈیلی چترال نیوز) رکن صوبائی اسمبلی چترال اور چیئرمین ڈیڈک سیلم خان ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چترال کادورہ کیااس موقع پر زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ۔انہوں نے زلزلے سے زخمی ہونے والے تمام زخمیوں سے فرداً فرداًعیادت کرکے اُ ن کوتسلی دی۔ اورڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے تمام مریضوں کی دوپہرکے کھانے کابھی بندوبست کیااس موقع پر ایم ایس چترال ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک کوہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو تسلی بخش طبی امداد دی جائے ۔رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سیلمؒ ؒ خان نے پی ڈی ایم اے اورپاکستان پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے شدیدزخمیوں کوپشاوراوراسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرکے لئے ائر ایمبولینس کی درخواست کی تاکہ ان کوباآسانی بڑے ہسپتال میں منتقل کرکے طبی امداد دی جائے ۔انہوں نے ڈیلی چترال سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہرمشکل میں چترال کے عوام کے ساتھ پھرپور مدد کی ہے اب ہم حکومت اورپاکستان پیپلزپارٹی سے درخواست کرکے جان بحق ہونے والوں اورزخمیوں کوریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
DSC00909

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں