375

سابق پرنسپل اے کے ای ایس سکول شہزادہ عجم سکنہ پردان یارخون،روڈحادثے میں جابحق بیٹازخمی

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز 19جون کو سابق پرنسپل شہزادہ عجم ساکنہ پردان میرگرام ٹو یارخون اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی سوزوکی گاڑی میں رشتہ داروں سے عید ملنے ریچ جارہا تھا کہ اْجنو کے مقام پر گاڑی اس بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں شہزادہ عجم موقع پر ہلاک ہوگئے اور اس کا بیٹا شہزادہ فتح الرحمان زخمی ہوگیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شاگرام میں ابتدائی طبی امدادکے بعدبی ایم سی بونی منتقل کیاگیا جس کی حالت خطرے 160سے باہربتائی جاتی ہے۔ممتازماہرتعلیم شہزادہ عجم کانعش آبائی گاؤں پردان یارخون پہنچاکرسپردخاک کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں