372

چترال ائیر پورٹ میں مزید توسیع کا فیصلہ / چترال ائیر پورٹ کو مزید توسیع دینے کے لئے نزدیکی آبادی کو بھی شامل کیا جارہاہے

پشاور۔چترال ائیر پورٹ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے چترال ائیر پورٹ کو مزید توسیع دینے کے لئے نزدیکی آبادی کو بھی شامل کیا جارہاہے سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے بعد چترال ائیر پورٹ کی توسیعی کی جا رہی ہے جبکہ سوات ائیر پورٹ ، بنوں ائیر پورٹ کو بھی فعال کرنے کے لئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں چترال ائیر پورٹ کے رن وے کو بھی توسیع کی جائیگی جبکہ چترال ائیر پورٹ کی بلڈنگ کو مزید توسیع دی جائیگی۔ سیاحوں اور غیر ملکیوں کو مزید سہو لیات دینے کے لئے چترال ائیر پورٹ پر تمام مناسب انتظامات کئے جائینگے چترال ائیر پورٹ کے منصوبے کو توسیع دینے کے لئے سروے کاکام مکمل کیا گیاہے چترال ائیر پورٹ کے قریب مختلف ہو ٹلوں ، رہائش گاہوں ، دکانوں سمیت دیگر مقامات کو گرا کر چترال ائیر پورٹ میں شامل کردیا جائے گا ۔ چترال ائیر پورٹ کے توسیع کے حوالے سے متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی بھی کی جائیگی جس کے لئے محکمہ مال سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہے تاہم انہیں ادائیگی موجودہ شرح کے مطابق نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں