265

فکر فردا …..ایک آئیڈیل سرکاری سکول ۔۔۔۔۔کرایم اللہ

خیربپختونخواہ میں پاکستان تحریکانصاف کی حکومت کے آنے کے بعد تعلیمی شعبے میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ۔ ہزاروں کی تعداد میں نئے ٹیچرز خالصتا میرٹ کی بنیاد پر بھرتی ہوئے اور باونڈری وال، واش رومز، آبپاشی، بجلی اور کمپیوٹر لیب جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور اساتذہ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے سے تعلیمی اداروں کی حالت ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوئی ۔ گورنمنٹ مڈل سکول پرواک کا قیام سن 80 کی دھائی کے آخری عشرے میں ہوا جو دوسری سرکاری تعلیمی اداروں کی طرح سہولیات سے محروم چلا آرہا تھا ۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں جب تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کی جانب توجہ دی گئی تو اسی ادارے کی قسمت بھی جاگ اٹھی ۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو حکومت نے یقینی بنایا اور ادارے کے انتظامی معاملات کو ٹھیک کرنے کا بیڑا سکول ہذا کے پرنسپل جناب نورالدین صاحب نے اٹھایا ، یوں جی ایم ایس پرواک چند سالوں کے اندر اندر سہولیات کی فراہمی اور اچھی انتظامی کارکردگی سے علاقے کے بہترین اداروں کی صف میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ گورنمنٹ مڈل سکول پرواک نہ صرف نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنا مقام رکھتی ہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ساتھ ساتھ محو سفر ہیں ۔ پرنسپل نورالدین صاحب نے بتایا کہ ” چونکہ ہمارے سکول میں معاشرے کے انتہائی نادار اور تعلیمی لحاظ سے کمزور طالب علم داخلہ لیتے ہیں جبکہ ذہین طالب علموں کو پرائیوٹ اداروں میں بھیجی جاتی ہے اس کے باوجود بھی گورنمنٹ مڈل سکول کے اساتذہ کرام اتنی محنت کرتے ہیں کہ کمزور ترین بچے بھی چند ماہ کے اندر اندر نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب رہتے ہیں ”۔ سکول میں ہوم ورک کا بھی پراپر انتظام موجودہ ہے پرنسپل نورالدین صاحب کے مطابق ”روزانہ کی بنیاد پر ہر ٹیچر ہوم ورک دیتے ہیں جو طالب علم ہوم مکمل کرکے نہیں لاتے انہیں سکول چھٹی ہونے کے بعد کلاس روم میں اس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک کہ وہ مطلوبہ ہوم ورک مکمل نہ کریں ”۔ سکول میں اساتذہ کی کارکردگی کی بھی باقاعدہ جانچ پڑتال ہوتی ہے اور جس ٹیچرکا کلاس کمزور ہو ان سے انکوائری کی جاتی ہے ۔ بزم ادب کے گروپس: گورنمنٹ مڈل سکول پرواک میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروع اور طالب علموں میں خود اعتمادی کے لئے ہر ماہ کے آخر میں بزم ادب کے پروگرام منعقد ہوتی ہے اورطالب علموں کے درمیان مقابلے کرائے جاتے ہیں استاد نورالدین نے بتایا کہ ” ہمارے سکول کے تین کلاسز کوچار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی کہ 1: قائد اعظم گروپ، 2: علامہ اقبال گروپ، 3: سرسید احمد خان گروپ 4: ڈاکٹر قدیر خان گروپ۔ ہر ماہ کے آخری تاریخ کو ان چاروں گروپوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مقابلے منعقد ہوتے ہیں مقابلوں میں نعت خوانی ، حمد خوانی ، قرات، کوئز کے مقابلے ، موسیقی کے مقابلے ، تقریری مقابلے ، کھیلوں کے مقابلے العرض سال کے بارہ مہینوں میں بارہ سے زائد آئیٹم کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں ”۔ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گروپ کو ٹرافی دی جاتی ہے اور اس گروپ کا نام ‘وونر آف دی مانتھ’ کے طور پر آویزان کیا جاتا ہے ۔ 31مئی کو سکول ہذا میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد ہوا جس میں چھٹے ، ساتویں اور آٹھویں کلاسز کے طالب علموں کی اسٹیچ اور نعت خوانی قابل دید تھیں۔ اس لحاظ سے دیکھاجائے تو گورنمنٹ مڈل سکول پرواک پورے علاقے میں آئیڈیل سکول کا درجہ رکھتی ہے ۔ آئیے ہم سب مل کر اس ادارے کی ترقی میں اپنا اپنا کردار اداکریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں