316

چترال پولیس نے 2016میں بمبوریت میں کیلاش خواتین کو ہراسان کرنے والے ملزم کو پشاور سےگرفتار کر لیا

چترال پولیس نے 2016میں بمبوریت میں کیلاش خواتین کو ہراسان کرنے  والے ملزم کو پشاور سےگرفتار کر لیا۔ ڈی پی او چترال منصور امان (PSP) کی ہدایت پر ایمل خان کو چترال کی لیڈی پولیس نے پشاور سےگرفتار کیا۔ لیڈی پولیس سے گرفتاری کا مقصد ملزم کو یہ احساس دلانا تھا کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں اور ان کو ہراسان نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او چترال نے ان تمام کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نےسوشل میڈیا پر خواتین کوہراسان کرنے جیسے اہم سماجی موضوع کو اُجاگر کیا۔یاد رہے کہ ایمل خان نامی ملزم نے2016میں کیلاش خواتین کو ہراسان کرنے اور اُن کی زبردستی ویڈیو بنانے کے بعد سوشل میڈیا یوٹیوب میں ویڈیو جاری کی۔جو کہ حالیہ دنوں  میں سوشل میڈیا میں وایریل ہونے کے بعد چترال کے لوگوں نے اس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی جس کے بعد چترال پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو پشاور سے گرفتار کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں