231

ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض پی ٹی آئی کارکنوں کا بنی گالہ میں دھرنا جاری

اسلام آباد:  تحریک انصاف میں ناانصافی کی دہائیاں، ٹکٹوں کی تقسیم پر بنی گالا کے باہر ناراض کھلاڑیوں کا چوتھے روز بھی احتجاج جاری، مطالبات پورے ہونے تک واپس جانے سے انکار، مختلف حلقوں سے آنیوالے کارکن نعرے لگاتے، بینر لہراتے اپنے مطالبات دہرا رہے ہیں۔

این اے 154 کے کھلاڑی سکندر بوسن کے بجائے ملک احمد ڈیہڑ کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کپتان کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے پر بھی سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاج کے پیش نظر بنی گالہ بلائے گئے ملک ا حمد ڈیہڑ بھی اپنے حامیوں میں آئے اور اپنے مخالفین پر کرپشن کے الزامات لگائے۔

ملک قاسم کی نامزدگی پر برہم پی کے 86 والے اپنی طرف سے حاجی منصور کو نامزد کیے بیٹھے ہیں جبکہ پی کے 29 بٹ گرام کے ووٹر نظریاتی لوگوں کو آگے لانے کی ضد کئے بیٹھے ہیں۔

ادھر ناراض لاہوریوں نے بھی بنی گالہ میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے ہم نواؤں کو بھی بلا لیا ہے، حامد خان کی قیادت میں روانگی سے پہلے پریس کانفرنس کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں