چترال (ڈیلی چترال نیوز)25جولائی کوچترال کے غیورعوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکرتیرکے انتخابی نشان کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریگی۔ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی چترال سے قومی اسمبلی کے نامزداُمیدوارسلیم خان ،صوبائی اسمبلی کے اُمیدوارحاجی غلام محمداورعلماء ونگ کے صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین نے یوسی ارندواورعشریت میں ایک بہت بڑے اجماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع چترال کے روایتی سیاستدانوں نے صر ف چترال کے عوام سے ووٹ لیاہے لیکن پی پی پی کے علاوہ عوام کے حقوق کے لئے کوئی بھی آوازنہیں اٹھایاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکے وژن کوگھرگھرپہنچانے اورعوام میںآگاہی مہم شروع کررکھی تھی جس کاثمرہ ہمیں 25جولائی 2018کے الیکشن میں جیت کے صورت میں ملے گا اس دفعہ چترا ل میں پی پی پی کے تمام ورکرجیالے