210

دروش میں مختلف واقعات میں دوافرادجان بحق سات زخمی

روش(نامہ نگار)دروش میں مختلف واقعات میں دوافرادجان بحق جبکہ سات زخمی ہیں۔پہلاواقعہ دروش ٹاون میں پیش آیاجہاں پیسکوکالائن مین بجلی کے لائن میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیاہے۔ذرائع کے مطابق لائن مین عاشق حسین ساکنہ گہریت دروش کے مقام پرٹرانسفرمیرمیں کام کے دوران بجلی کریٹ لگنے سے پول سے نیچے گرموقع پردم توڑدی۔درسراواقعہ شیشی پل کے قریب پیش آیاجہان شیشی کوہ ویلی سے آنے والی گاڑی پل کے قریب حادثہ کاشکارہواجس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ سات افراززخمی ہیں زخمیوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کیاگیا جہاں اُن کوطبی امداد دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں