413

چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا،ضلعی نائب صدر نے پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

چترال (شہریار بیگ سے) چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا۔ ضلعی نائب صدر نے پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ یہ اعلان وادی یارخون کی اہم سیاسی شخصیت اور پی پی پی کے ضلعی نائب صدرسابق یوسی ناظم محمد وزیر خان نے ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبد اللطیف،جنرل سیکرٹری اسرارصبور اور بڑی تعداد میں PTIورکروں کی موجودگی میں کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی 35سالہ رفاقت چھوڑنے کے وجوہات بیان کرتے ہوئے محمد وزیر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب وہ نہیں رہا جو بھٹو خاندان کا تھاا س وقت پارٹی میں ورکروں کی بڑی اہمیت تھی۔طاقت کا سر چشمہ عوام کو سمجھا جاتا تھا۔اب مفاد پرستوں نے دولت کو طاقت کا سر چشمہ سمجھنے لگے ہیں۔جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ایسے لوگ نا جائزدولت کے بل بوتے پر پیپلز پارٹی پر قبضہ کئے ہوئے ہیں نظریاتی کاکنوں کو چھوڑ کر دولت کے زریعے الیکشن کیمپن چلارہے ہیں۔میں پینتیس سالوں سے پارٹی میں تھا اب ضلعی، صوبائی اور مرکزی قیادت کے غلط پالیسیوں سے مایوس ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا۔انہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں PPPکے تمام نظریاتی کارکن پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پی پی پی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے خلاف چترال کے جیالے کرپٹ کے نعرے لگتے تھے آج اُن لوگوں کوپارٹی ٹکٹ دے کرسامنے لایاہے ۔پی پی پی کے بنیادی ورکرمایوس ہوکردوسرے جماعتوں میں جانے کارخ کررہے ہیں۔اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ PTIکے ضلعی صدر عبد اللطیف نے پارٹی میں اُنہیں خوش آمدید کہا اور اُن کی شمولیت کو پارٹی کے لئے بہت بڑی قوت قرار دی اس موقع پر اُنہیں پارٹی کی ٹوپی پہنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں