210

خیبر پختونخوا میں بجلی منصوبوں کو قابل عمل بنانے کی ہدایت

خیبرپختونخوا کے نگرا ن وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں محکمہ انرجی اینڈ پاور کی اہمیت مزیدبڑھ گئی ہے۔اس محکمے کو روایتی طریق کار سے ہٹ کر اپنے کام میں جدت اور سرعت لانا ہو گی تاکہ شعبہ توانائی میں مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے عظیم قدرتی نعمت پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سے نہ صرف آبپاشی کیلئے اضافی پانی دستیاب ہو گا بلکہ بجلی کی پیداوار بھی بڑھے گی۔ انہوں نے بجلی کے منصوبوں کو جلد ازجلد قابل عمل بنا کر سسٹم میں لانے کی بھی ہدایت کی تاکہ اسے بہترین عوامی مفاد میں استعمال کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ انرجی اینڈ پاور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیر انرجی اینڈ پاور فضل الٰہی، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سلیم خان ، پیڈو اور اوجی سی ایل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں