219

پاک آرمی ڈویڑن ملاکنڈاور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے دمیل کے گاؤں کمسئے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(نامہ نگار)گذشتہ روز پاک آرمی ڈویڑن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے دمیل کے گاؤں کمسئے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں ماٹک,ماموٹی اور کمسئے سے آئے ہوئے مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو پاک آرمی ڈویڑن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری ادویات بھی دئیے گئے ونگ کمانڈر 185 ونگ لیفٹینینٹ کرنل عدنان نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا پاک آرمی ڈویڑن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کا ان پسماندہ علاقوں کے ساتھ دلی ہمدردی پر تینوں گاؤں سے آئے ہوئے عوام نے پاک آرمی ڈویڑن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں