331

امت مسلمہ کو اندرونی اختلافات اورنقصان سے بچانے کے لئے دینی جماعتوں نے ایک صف پرآکرالیکشن لڑنے کااعلان کیاہے؍مولاناچترالی/مولاناہدایت الرحمن

چترال(ڈیلی چترال نیوز ) چترال شہرمیں متحدہ مجلس عمل کے ضلعی دفترکاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔افتتاحی تقریب میں ایم ایم اے کی طرف سے نامزداُمیدواراین اے ون چترال مولاناعبدالاکبرچترالی،پی کے ون چترال سے مولاناہدایت الرحمن،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو اندرونی اختلافات اورنقصان سے بچانے کے لئے دینی جماعتوں نے ایک صف پرآکرالیکشن لڑنے کااعلان کیاہے۔ اس لیے اتفاق میں برکت جبکہ انتشار میں ہلاکت ہے۔ آج ایک بار پھر ملک عزیز میں مذہبی جماعتوں نے تمام مسلکی تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک جھنڈے کے نیچے اور ایک نشان کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کی بقا صرف اتحاد میں ہے۔ مذہبی ووٹ بینک جب یکجا ہو تو پارلیمنٹ میں پہلی یا دوسری بڑی قوت بن سکتی ہے۔پاکستان کے اسلامی تشخص اور آئین کی اسلامی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے اتفاق کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے۔ایم ایم اے کی بحالی کے بعدتمام سیاسی جماعتوں میں خطرے کی گھنٹی بجی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے نامزداُمیدوارں نے عام انتخابات 2018 کیلئے انتخابی منشور کا اعلان کرت ہوئے کہاکہ، ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ ، آئین میں اسلامی دفعات کا تحفظ، خودمختار خارجہ پالیسی،دیگرعلاقائی مسائل منشور کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئین میں موجود تمام اسلامی دفعات کا مکمل تحفظ،کرپشن کا خاتمہ اور اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کیلئے آئینی اصلاحات،ہر شہری کیلئے تعلیم ، علاج اور روزگار کی یقینی فراہمی،تمام غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ اور عام افراد کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں کا مناسب ترین تعین، مقامی آبادی کے روزگار اور انفراسٹرکچر کو ترجیح،چھوٹی صنعتوں کا فروغ ،اسلامی روایات اور آئین پاکستان کی روشنی میں خواتین کی شرکت و ترقی کیلئے تعلیم وروزگار کے دائروں میں انقلابی اسکیموں کااجزاء،ملکی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی،اندرون ملک اثاثوں کا تحفظ اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال میں لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات،تمام سرکاری اورغیرسرکاری اداروں میں کرپشن کاخاتمہ، دفاترسے کمیشن کامکمل صفایا،ضلع کے اندرتمام ہسپتالوں میں جدیدسہولیات کی فراہمی،ارندوروڈاورچترال کے اندرایرگیشن چینل پرکام شروع کیاجائے گا۔اس موقع پرضلع نائب ناظم مولاناعبدالشکور،متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدرمولاناعبدالرحمن قریشی،جنرل سیکرٹری مولاناجمشیداحمددیگرجماعت علماء اسلام اورجماعت اسلامی کے ارکیں کثیرتعدادمیں موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں