چترال(ڈیلی چترال نیوز ) چترال شہرمیں متحدہ مجلس عمل کے ضلعی دفترکاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔افتتاحی تقریب میں ایم ایم اے کی طرف سے نامزداُمیدواراین اے ون چترال مولاناعبدالاکبرچترالی،پی کے ون چترال سے مولاناہدایت الرحمن،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو اندرونی اختلافات اورنقصان سے بچانے کے لئے دینی جماعتوں نے ایک صف پرآکرالیکشن لڑنے کااعلان کیاہے۔ اس لیے اتفاق میں برکت جبکہ انتشار میں ہلاکت ہے۔ آج ایک بار پھر ملک عزیز میں مذہبی جماعتوں نے تمام مسلکی تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک جھنڈے کے نیچے اور ایک نشان کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کی بقا صرف اتحاد میں ہے۔ مذہبی ووٹ بینک جب یکجا ہو تو پارلیمنٹ میں پہلی یا دوسری بڑی قوت بن سکتی ہے۔پاکستان کے اسلامی تشخص اور آئین کی اسلامی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے اتفاق کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے۔ایم ایم اے کی بحالی کے بعدتمام سیاسی جماعتوں میں خطرے کی گھنٹی بجی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے نامزداُمیدوارں نے عام انتخابات 2018 کیلئے انتخابی منشور کا اعلان کرت ہوئے کہاکہ، ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ ، آئین میں اسلامی دفعات کا تحفظ، خودمختار خارجہ پالیسی،دیگرعلاقائی مسائل منشور کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئین میں موجود تمام اسلامی