279

برموغ لشٹ سے چترال آتے وقت محکمہ وائلڈلائف چترال گول پراجیکٹ کے لینڈکروزرگاڑی گہرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افرادزخمی

چترال(ڈیلی چترال نیوز) پیر کے روزبرموغ لشٹ سے چترال آتےوقت محکمہ وئلڈلائف چترال گول پراجیکٹ کے لینڈکروزرگاڑی گہرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افرادزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں ڈی ایف اووئلڈلائف چترال گول پراجیکٹ ارشاداحمدخان ولدشریف احمد،افضل بیگ ولدمقصدبیگ ساکنان بلچ ،اسراراللہ ولدامان اللہ سکنہ جنگ بازار،داورشفیق احمدولدشیرگل سکنہ مغلاندہ چترال شامل ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122چترال کی ٹیم موقعے پر پہنچ کر ڈی ایف او سمیت باقی چار افراد کو فرسٹ ائیڈ دینے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال پہنچایاگیاجہاں اُن طبی امداددی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں