199

بونی میں متحدہ مجلس عمل کا الیکشن2018 کے تیاری کے سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد

پیر25جون کو بونی میں متحدہ مجلس عمل بونی کے اراکین کا الیکشن 2018 کے تیاری کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ایم۔ایم۔اے کے دفتر بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بونی کے جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی بونی کےچیدہ چیدہ ارکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس امر پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ دینی جماعت ایک بار پھیر متحد ہوکر 2018 کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ دینی جماعتوں کے لیے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے ۔اجلاس میں حاضرین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ایم۔ایم ۔اے کے دونوں اُمیدوروں کو انتخابات میں کامیابی دلانے کے لیے بھر پور انداز میں جد و جہد کی جائے گی ۔اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی اور الیکشن 2018 کے مہم کو منظم انداز میں چلانے کے لیے خصوصی شوریٰ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ مولانا احمد اللہ کو متفقہ طور پر امیر منتخب کیا گیا۔علی خان جنرل سیکرٹری ،عبدالجبار سیکرٹری اطلاعات اور عبد الرحمٰن سیکرٹری مالیاتمقرر ہوئے ۔خصوصی شوریٰ کے زمہ داری الیکشن مہم چلانے کے لیے پروگرامات ترتیب دینا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں