192

پی ٹی آئی نے 4جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی

تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں کامیابی کےلئے 4سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ق لیگ ،عوامی مسلم لیگ،مجلس وحدت المسلمین،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔

پی ٹی آئی کو اس سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں 15سے زائد امیدواروں کی کامیابی کا یقین ہے ،اس سوچ کے ساتھ ق لیگ سے قومی اسمبلی کی 4نشستوں پر معاملات طے پائے ہیں،جن میں گجرات کے 2اور چکوال اور بہاولپور کا ایک حلقہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی جماعت عوامی مسلم سے راولپنڈی کے 2حلقوں این اے 60 اور 62 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے جبکہ بھکر کے حلقے پر مجلس وحدت المسلمین سے معاملات طے پائے ہیں۔

سندھ میں تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی مخالف اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ 10سے زائد نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ،ان سیٹوں پر پی ٹی آئی کو خاطرخواہ کامیابی کی امید ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں