206

اے این پی دروش الیکشن آفس کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا

عوامی نیشنل پارٹی دروش کے لئے آفس کا باقاعدہ افتتاح پیر کے روز کیسو اڈہ،سرحد ہوٹل میں کیا گیا۔آفس کا باقاعدہ افتتاح اےاین پی چترال کے NA کنڈیڈیٹ الحاج عید الحسین اوربPK کنڈیڈیٹ ڈاکٹر سردار احمد خان نےکی۔اس موقع پر اےاین پی کے ضلعی اور تحصیل کےعہدیدران، ورکرز سمیت موجود تھے۔افتتاح کےموقع پر نوجوانوں نے این پی کے چترال میں کارکردگی کی بنیاد پر ساتھ کا عزم کر لیا۔الیکشن آفس نے انتخابات کی تیاریوں اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔اس موقع پر ضلعی صدرالحاج عید الحسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بغیر نمائندے کے یونیورسٹیز،کالجز،سکولز،سڑکیں،بجلی گھر اور دیگر بڑے بڑے منصوبے چترال کو دیئے۔چترال کے عوام نے ساری پارٹیوں کو موقع دیا صرف ایک بار اےاین پیکو بھی موقع ضرور دیں تاکہ اس علاقے کےمحرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں