چترال(ڈیلی چترال نیوز)این اے ون اورپی کے ون چترال سے آزاداُمیدوارشاہ عبدالمنصورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعبدالطیف اوراسرارصبورکے حق میں دستبردارہوگئے درجنوں ہم خیالوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوارں کی حمایت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔بدھ کے روزچترال پریس کلب پرایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبدالمنصورنے کہاکہ جس سوچ ،تبدیلی اورتحریک کولے کرآزادحیثیت سے الیکشن 2018میں حصہ لینے کافیصلہ کیاتھاوہ سوچ ،تحریک اورتبدیلی کی کرن پاکستان تحریک انصاف میں پہلے سے موجودہے جن کی پانچ سالہ کارکردگی اُن کی زندہ مثال ہے ۔اس لئے اپنوں سے مشورہ کرکے غیرمشروط طورپرتحریک انصا ف کے اُمیدواروں کی مکمل حمایت کے ساتھ پارٹی میں بھی باضابطہ شمولیت کابھی اعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں حصہ لینے کامقصدغریب عوام کے دکھوں کامداواکرنے اوران کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پرحل کرناتھا۔اپنے یہ میشن پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے ایک ورکرکی حیثیت سے بھی جاری رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں صوبے میں تبدیلی لائی۔ عوام باشعور ہیں وہ اپنے بہترمستقبل کے لئے بہترفیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قوم و ملک کے روشن مستقبل اور