340

یوسی بروز ایون،گہریت،کیسواور ملحقہ دیہات کوترجیحی بنیادوں پربجلی دیاجائے گا؍مولاناعبدالاکبراورمولاناہدایت الرحمن

چترال(ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزچترال کے حسین وادی بروزمیں متحدہ مجلس عمل ایک کامیاب جلسہ منعقدہوئی جس میں ایم ایم اے کے نامزداُمیدواراین اے ون چترال مولاناعبدالاکبرچترالی ،پی کے ون کے امیدوارمولاناہدایت الرحمان ،ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ،ایم ایم اے چترال کے صدرمولاناعبدالرحمن قریشی اوردیگرنے تفصیلی خطاب کئے۔مشہورصوفی شاعرادیب دول ماماکلام پیش کرکے خوب دادحاصل کی۔ مولانا چترالی نے منتخب ھونے کے بعد اپنی ترجیحات کا اعلان کیا اور بجلی سے محروم علاقوں بشمول یوسی بروز ایون،گہریت،کیسواور ملحقہ دیہات کوترجیحی بنیادوں پربجلی دینے کاعہدکیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اسلامی قوانیں کے تحفظ اور چترال کے حقوق کے لئے بھرپورکردار ادء کرنے کااعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں