416

این اے ون اورپی کے ون چترال سے آزاداُمیدوارمولاناعبیداللہ شہیدکے جانشیں فرزندمولاناحذب اللہ متحدہ مجلس عمل کے حق میں دستبردار

چترال(ڈیلی چترال نیوز)این اے ون اورپی کے ون چترال سے آزاداُمیدوارمولاناعبیداللہ شہیدکے جانشیں فرزندمولاناحذب اللہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوارمولاناعبدالاکبرچترالی اورمولاناہدایت الرحمن کے حق میں دستبردارہوگئے۔جمعرات کے روزچترال پریس کلب پرایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناحذب اللہ نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل اُمت مسلمہ کی آوازبن کرایک نئے عزم کابنیادرکھ ررہے ہیں اورتمام علماء ایک پلیٹ فورم پرجمع ہونے کادرس دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جس مقصدکوپائے تکمیل کوپہنچانے کے لئے این اے ون اورپی کے ون چترال سے الیکشن لڑنے کاعہدکیاتھا وہ سب متحدہ مجلس عمل کے منشورمیں موجودہے ۔قاری نسیم کی خصوصی دعوت اوردیگر ہم خیالوں سے صلح مشورے کے بعدایم ایم اے کے حق میں دستبردارہونے کااعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے مسلم اْمہ کو درپیش مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں حل، مسلمانوں کی اْخوت ،باہمی حقوق کی ترجمانی ومسلم معاشروں کی فلاح وصلاح،وطن عزیز پاکستان میں امن وامان کی صورتحال، بیرونی مداخلت اور مسلم معاشروں کو درپیش مسائل کا تذکرہ اور حل کرنے کافیصلہ کرچکاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کی تمام جماعتیں آج ایک صف متحد ہیں جس طرح 2002 میں متحد تھیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کی بحالی کا اصل مقصد دینی جماعتوں کو ظلم و جبر کے نظام کے خلاف متحد کرنا ہے اور ملک میں سیکولر ،لبرل ازم کے خواب دیکھنے والوں کا راستہ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو کر نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہے۔ اس موقع پراین اے ون چترال کے اُمیدوارمولاناعبدالاکبرچترالی،پی کے ون کاامیدوارمولاناہدایت الرحمن،ضلعی صدرمتحدہ مجلس عمل چترال مولاناعبدالرحمن قریشی،تحصیل ناظم چترال مولانامحمدالیاس،مولاناشاکریم شاہ،قاری نسیم اوردیگرمذہبی عمائدین موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں