347

پی آئی اے نے شندورفیسٹیول کے موقع پر چترال کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا؍ڈسٹرکٹ سیلزمنیجرپی آئی اے چترال محمدابراہم انوار

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پی آئی اے نے شندورفیسٹیول کے موقع پر چترال کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے 2 خصوصی پروازیں چلائے گی۔7جولائی کواسلام آباد سے سوادس بجے پرواز چترال آئے گی۔ اور 11-55کوپی آئی اے پرواز اسلام آ باد واپس جائے گی۔اسی طرح 11جولائی کواسلام آباد سوادس بجے پرواز چترال آئے گی۔اور 11-55کو اسلام آ بادکو واپس جائے گی۔ڈسٹرکٹ سیلزمنیجرپی آئی اے چترال محمدابراہم انوارنے کہاہے کہ شندورفیسٹیول کے موقع پردوخصوصی پروازیں چلانے کابندوبست کیاہے۔تمام ملکی اورغیرملکی سیاحوں کومطلع کیاجاتاہے کہ دنیا کے بلند ترین قدرتی پولوگراونڈ شندور میں عالمی سطح پر معروف میلے جشن شندور کا آغاز 7جولائی سے ہوگا ۔جس میں چترال اور گلگت کی ٹیموں کے مابین پولو ٹورنامنٹ کے علاوہ پیر ا گلائیڈنگ ‘محافل موسیقی اور روایتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔میلے سے لطف اندوزہونے کے لئے آنے والے ملکی غیرملکی سیاح پی آئی اے متعلقہ دفترزسے رابطہ کریں اورپاکستان پی آئی اے سروس سے خوب انجوئے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں