370

وادی چونیچ کے رہائشی سیاسی وسماجی شخص سیدقمرالدین نے درجنوں رشتہ داروں کے ہمراہ APML کوخیربادکہتے ہوئے پی پی پی میں شامل

چترال(ڈیلی چترال نیوز) سب ڈویژن مستوج کے حسین وادی چونیچ کے رہائشی سیاسی وسماجی شخص سیدقمرالدین نے اپنے درجنوں رشتہ داروں کے ہمراہ آل پاکستان مسلم لیگ کوچھوڑکرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں مختلف جماعتوں سے آفرزہیں لیکن ہم پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں اوران کے ساتھ کام کریں گے۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے ضلعی صدرواین اے ون کے نامزداُمیدوارسلیم خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تیسری نسل کی قیادت ایک امید کی کرن ہے آج گزشتہ 50سال میں پیپلز پارٹی کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ پیپلز پارٹی واحد قومی سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کی ہر تحصیل کی سطح پر اپنا وجو د رکھتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کی خدمت، ترقی اور فلاح کے لیے جس قدر بھی اقدامات کیے اس کا فائدہ عوام کی نچلی سطح تک پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی چترال کے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے جس کی وجہ سے آج بھی چترال میں پیپلزپارٹی ایک بڑی قوت بن چکی ہے۔اس موقع پرسینئرنائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال حاجی شریف حسین ،تحصیل مستوج کے صدرممبرڈسٹرکٹ کونسل غلام مصطفی ،فیض الرحمن،جمیل احمد،اپرچترال کے انفارمیشن سیکرٹری محمدپرویزلال اورپی پی پی کے جیالے نئے شامل ہونے والوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے پی پی پی کے کیمپ اورہارپہنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں