378

سابق ڈی پی او منصور امان نے بہترین کارکردگی پر ٹریفک پولیس انچارج فضل کریم کو تعارفی سند سےنوازا

گذشتہ دنوںسابق ڈی پی او چترال منصور امان نے چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری یقینی بنانے اور بہترین کارکردگی کی بناء پر ٹریفک پولیس نچارج فضل کریم کو تعارفی سند سے نوازا۔اُنہوں نے یہ اعزاز اپنے دفتر میںٹریفک انچارج فضل کریم کو دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا۔ٹریفک انچارج کئی مہینوں سے چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے اپنے ٹیم کے ہمراہ پوری طرح دلجوئی سے کام کررہے ہیں۔چترال میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں،ون وے ،ہلمٹ کے بغیر اور سرکاری کرایہ نامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جس کے وجہ سے چترال میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں میں حادثات کی شرح کافی حد کم ہوگیاہے اور ٹریفک قوانین پر عملداری بڑی حد تک لاگو ہوگئی ہے۔عوامی حلقوں نے بھی چترال ٹریفک پولیس انچارج فضل کریم سمیت اُن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں