چترال میں صارفین ہوہے غیر ریڈنگ کے بل بھیجنے اور بونی میں محکمہ وائلڈلائف کی طرف سے ملازمین کو 9مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایم ایم اے کے طرف سے نامزد امیدوار برائے این اے ون عبدالاکبر چترالی نے نامزد امیدوار برائے پی کے ون مولانا ہدایت الرحمن،ضلعی امیر جے یوآئی مولانا قاری عبدالرحمن قریشی،ضلعی امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد اورضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکورچترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا/پیسکو اس ماہ کے بجلی کے بلوں میں بغیر ریڈنگ کے 500یونٹ ڈال کر ناجائز طورپر 6700روپے صارفین سے وصول کررہا ہےجو کہ غیر قانونی ہونے کے ساتھ صارفین کے ساتھ ظلم وزیادتی کے مترادف ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں بجلی کی کوئی چوری نہیں اور لوگ بھی باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں لیکن اس کے باجود بھی محکمہ پیسکو نے چترال میں ایک طرف بلاوجہ بلاجواز لوڈشیڈنگ سلسلہ شروع کرکے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے تو دوسری طرف چترال کے بجلی کے صارفین کو ناجائز اوربے غیر ریڈنگ کے 500یونٹ کے فیکسڈ بل بھیج کر اُنہیں مزید پریشانی سے دوچار کیاگیا ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے بل پر دی گئی مقررہ تاریخ 2جولائی کومٹا کر30جون کردی ہے جو کہ چترال کے نوکر پیشہ براداری کے لئے پریشانی کا باعث بن گیاکیونکہ نوکر پیشہ افراد کی تنخواہیں یکم تاریخ کے بعد ہوتی ہیں ۔اس لئے صارفین کو مجبوراً سرچارج سمیت بل کی ادائیگی