221

دروش کے سیاسی وسماجی شخصیت صلاح الدین طوفان جے یو آئی سے مستعفی

دورش سے تعلق رکھنے والے سیاسی ،سماجی وادبی شخصیت صالح الدین طوفان نے جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ وہ جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہونے کی وجوہات چند دن کے اندر پریس کانفرنس کرکے تفصیل سے بتائینگے ۔اُنہوں نے کہا ہے کہ وہ آج ناگزیر وجوہات کی بناء پر جمعیت علماء اسلام سے اپنا 26سالہ رفاقت ختم کررہے ہیں۔جب تک وہ پارٹی میں تھے بطور صوبائی وضلعی سالار اپنے فرض منصبی احسن طریقے سے پورا کرچکے ہیں۔اُنکے والد مفتی نور اللہ جے یوآئی کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے۔اور اُنہوں نے چترال میں جے یو آئی کی ابیاری کی ہے۔درین اثناء چترال ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ایک سوال کے جواب میں صلاح الدین طوفان نے کہا کہ چند دنوں کے اندر پریس کانفرنس کرکے مستعفی ہونے کے حقائق اور وجوہات کو منظر عام پر لائینگے۔ایک اور سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ اُن کی پارٹی سے مستعفی ہونے سے جے یوآئی چترال پربُرا اثر پڑئیگا اور اُن کا مستعفی ہونا قیادت سے مایوسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں