210

حسب سابق اس سال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے نقد انعام اور اقراء نشان ( ایوارڈ) دیے جائینگے

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ سے )خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حسب سابق امسال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو چترال کے معروف علمی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے ددو لاکھ دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان ( ایوارڈ) دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ انعامات کا سلسلہ اس مقصد سے شروغ کیا تھا کہ چترال کے طلبہ کے مابین تعلیمی میدان میں مسابقت پیدا ہو اور ہم اپنے اس مقصد میں کافی کامیابی حاصل کر چکے ہیں، کہ امسال چترال کے ہونہار طلبہ امسال میٹرک میں ایک ہزار سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارا یہ سلسلہ تعلیم کیلئے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے درمیان جو بھی بچہ میٹرک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرے انکو بھی دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان خصوصی طورپر دیا جائیگا۔ انہوں نے تمام پوزیشن ہولڈر ( گورنمنٹ سکولز، پرائیوٹ سکولز) طلبہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے کوائف ہمارے پاس جمع کریں تاکہ بروقت اپنے انعامات وصول کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں