181

پریذائیڈنگ آفیسرز کو ایک ہزار روپے اضافی دینے کا فیصلہ

پشاور۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران ایسے تمام پریزائیڈنگ افسروں کو ایک ہزار روپے اضافی دینے کا فیصلہ کیا ہے جو رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس ) کے ذریعے اپنے ذاتی موبائل سے نتائج کو الیکشن کمیشن تک منتقل کرنے میں معاونت فراہم کرینگے۔ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام ملک بھر کے 85ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی ڈینے والے پریزائیڈنگ افسروں کی حوصولہ افزائی کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا الیکشن ایکٹ سیکشن 13(2)کے تحت پریزائیڈنگ افسران اپنے پولنگ اسٹیشن کے فارم 45کی تصویر اپنے موبائل میں انسٹال کئے گئے آر ٹی ایس ایپلی کیشن کے ذریعے ریٹرننگ افسروں و الیکشن کمیشن کو فوری بھیجنے کے پابند ہیں اس ضمن میں نادرا الیکشن کمیشن کو تکنیکی مدد سمیت 2لاکھ عملے کو ٹریننگ میں مدد فراہم کر رہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں