195

ٹکٹوں کا تنازعہ: خاتون امیدوار پی ٹی آئی کے اعظم سواتی پر سنگین الزامات

پشاور:  پی ٹی آئی کی ٹکٹوں پر ایک اور تنازعہ سامنے آگیا، مانسہرہ سے خاتون امیدوار نے اعظم سواتی پر سنگین الزامات عائد کر دیئے، مبینہ کال ریکارڈنگ سامنے لے آئیں۔پی ٹی آئی نے این اے 13 مانسہرہ کو خالی چھوڑ دیا، خاتون کارکن کو دیا گیا ٹکٹ ایک دن بعد ہی منسوخ کر دیا۔ عنبرین سواتی اپنے ہی پارٹی رہنما کے خلاف پھٹ پڑیں اور کہا اعظم سواتی تحریک انصاف کے بجائے کسی اور امیدوار کی سپورٹ کر رہے ہیں۔ عنبرین سواتی نے اعظم سواتی کی دھمکیوں پر مشتمل مبینہ کال ریکارڈنگ بھی جاری کر دی۔ عنبرین سواتی نے پارٹی رہنماؤں سے سوال کیا کہ انہیں بے عزت کرانے کے لئے امیدوار بنایا گیا تھا ؟ اگر الیکشن نہیں لڑانا تھا تو ٹکٹ کیوں دیا گیا۔ تحریک انصاف سے اعظم سواتی کی دھمکیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں