سماجی ترقی کیلئے کام کرنے والے اداروں میں تجربات سے حاصل ہونے والے علم و معلومات کو خصو صی اہمیت حاصل ہے ۔ یہی وجہ ہے ،کہ پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کے تعاون سے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت باہمی تجربات سے استفادہ کرنے اور عوامی ترقی میں کردار ادا کرنے والے مختلف مقامی معاون اداروں کی آپس میں رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP) کی 18رُکنی ٹیم نے آرگنائزیشن کے وائس چیرمین ظہیر الدین کی زیر قیادت اپر دیر ، لوئر دیر اور سوات کا چھ روزہ دورہ کیا ۔ جس میں رمبور ، بمبوریت ، بریر اور ایون سے اے وی ڈی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران شامل تھے ۔ ٹیم نے پہلے روز پی پی آر کے تعاون سے خویندو کور کے زیر انتظام تیمر گرہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے ایک روزہ ورکشاپ میں شمولیت کی۔جس میں چترال ، اپر دیر ،لوئر دیر میں پی پی آر پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والے لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کے ذمہ داران اور نمایندگان موجود تھے ۔ چترال کی نمائندگی کرنے کیلئے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) نے اس میں حصہ لیا ۔ جو کہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی چلنے والے پاکستان پاورٹی ریڈکشن پراجیکٹ کے مالی تعاون سے ممکن ہوا ۔ خویندو کور اور سی ای آر ڈی بھی ورکشاپ میں شریک تھے ۔ آئی ڈی منیجر پی پی آر سعدیہ طارق نے ورکشاپ کی نگرانی کی ۔ ورکشاپ میں پی پی آر کے تحت کئے جانے والے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اور اس عمل کے دوران حاصل ہونے والی مثبت اور منفی تجربات اور معلومات کو آپس میں شئیر کیا گیا ۔ خویندوکور کی ریجنل