273

نوتعینات آئی جی ثنااللہ عباسی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

گلگت/گلگت بلتستان پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے چارج سنبھال لیا۔ وہ جب پولیس ہیڈکوارٹرز پہنچے تو ڈی آئی جی بلتستان اور ڈی آئی جی گلگت گوہر نفیس نے استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی پی ثنا ء اللہ عباسی کو پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد اذاں نئے آئی جی پی کو گلگت بلتستان کے جغفرافیہ و پولیس سٹریکچر و جرائم کی شرح و زیر تفتیش مقدمات و ریکروٹمنٹ اور ٹریننگ کے حوالے سے ڈی آئی جی گلگت گوہر نفیس نے بریفنگ دی۔ آئی جی پی کو سیف سٹی پراجیکٹ خنجراب سیکورٹی فورس ، قراقرم سیکورٹی فورس، ARP،سی پیک پیٹرولنگ پولیس اور مختلف اضلاع میں قائم سیزنل چیک پوسٹوں کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی گلگت گوہر نفیس کو ہدایات دی کہ انہیں پیر کے روزسی پیک ، سیف سٹی پراجیکٹ ،سپیشل برانچ ، دہشتگردی ،سی ٹی ڈی اور ہائی الٹی چوڈ پولیس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ بریفنگ میں سی پی او کے اے آئی جیز سمیت دیگر آفیسران بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں