262

انگارغون پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی جائے۔ اہالیان بکرآباد

چترال ( ارشاد اللہ شاد سے ) اہالیان بکرآباد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ WSUادارے کے عملے صرف گھروں میں پانی بل تقسیم کرتے وقت نظر آتے ہیں ، مگریہاں کے مکین کئی دنوں سے انگارغون پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں ۔ پینے کے پانی کے حوالے سے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ۔باخبر ذرائع کے مطابق پانی کے ذخیرہ میں کوئی کمی نہیں ہیں ۔ منبع پر پانی وافر مقدار میں موجود ہے اسلئے بے جا عوام کو تنگ کرنے کا یہ سلسلہ بند کیا جائے اور شیڈول کے مطابق پانی مہیا کیا جائے۔ حالانکہ ہر مہینے لوگ پانی کا بل ادا کرتے ہیں مگر پانی کا ایک بوند بھی نلکوں میں نہیں آتا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم سے دردمندانہ اپیل کی کہ متعلقہ اسٹاف کی من مانیوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور سختی سے ہدایت جاری کی جائے تاکہ پینے کے پانی کا یہ سنگین مسئلہ حل ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں