337

چین میں 1000 پاکستانی طلباء کو سکالرشپس کے تحت پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت دی

چین میں 1000 پاکستانی طلباء کو سکالرشپس کے تحت پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت دی جائے گی اور پاکستانی طلباء ء کو یہ تربیت سی پیک کلچرل کمیونیکیشن سینٹر اپنی ٹیلنٹ کوریڈور سکیم کے تحت دے گا ۔

یہ ایک سالہ تربیت اسی سال نومبر میں چین میں شروع ہو گی ۔ جس کے لئے پورے پاکستان سے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔سی پیک کلچرل کمیو نیکیشن سینٹر کی ڈائریکٹر جنرل اور سینکیانگ منیجمنٹ اینڈ کنسلٹنگ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکو لی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سکالر شپ کے تحت تربیت حاصل کرنے والے ان ایک ہزار پاکستانی طلباء کو چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں ٹیوشن پڑھائی جائے گی اور انہیں رہائشی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

سی پیک کلچرل کمیو نیکیشن سینٹر چین کی سوزہاؤ یونیورسٹی میں واقع ہے جس میں عالمی پائے کی تربیتی وتعلیم سہو لیات اور قابل ترین ماہرین مضامین ہیں ۔ ایکو لی نے اس ضمن میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طلباکو ٹیکنالوجی پڑھائی جائے گی جبکہ دوسرے درجہ میں تین درجوں میں تربیت دی جائے گی

پہلے مرحلہ میں طلباء کو ہائی سپیڈ ٹرین اور آؤٹر سپیس بار ے ٹیکنالوجی پڑھائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں طلباء کو ہائیڈرو پاور اور سولر انرجی بارے تربیت دی جائے گی جبکہ سب سے کم تر درجہ کے لئے منتخب طلبہ کو تعمیراتی مششینری اور آلات جیسے ایکسکیویٹراور کیٹر پلر وغیرہ چلانے کی تربیت دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں