260

گرم چشمہ کے نواحی گاؤں مونورکے مقام پر باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں گرجانے سے ایک خاتون چارافرادزخمی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال سے 44کلومیٹر دور گرم چشمہ کے نواحی گاؤں مونورکے مقام پر باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں گرجانے سے ایک خاتون زیب النساء زوجہ صمد خان جان بحق جبکہ گاڑی میں سوار تین خواتین اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔ پولیس تھانہ گرم چشمہ کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ گرم چشمہ تھانے سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ڈرائیور حسین شاہ ولد مسلم شاہ ، پنین دانہ زوجہ مسلم شاہ،حاجی نساء زوجہ سلطان شاہ ساکنان ژیتور اور سعدیہ بی بی دختر جعفرعلی ساکن سیواخت شوغور شامل ہیں۔ حادثے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں