چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی این اے ون چترال کے نامزداُمیدوارسیلم خان ،پی کے ون کے حاجی غلام محمداورسابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے بشقرربالا،بگوشٹ،منوراوراورک گرم چشمہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی واصح قوت بن کرابھری گی، ووٹ امانت اور گواہی کانام ہے لہذا عوام کا فرض ہے کہ وہ امانت داروں کو کامیاب کرکے اس ملک کوترقی کی راہ میں کامزان کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے اورمظلوم طبقے کے حقوق کے لئے آوازکوبلندکیاہے ۔یہی وجہ ہے کہ پی پی مزدوروں اورغریبوں کی آوازبن گئی ہے اورعوام کوہی طاقت کااصل سرچشمہ سمجھتی ہے ۔شہیدذوالفقارعلی بھٹونے گرم چشمہ آکرعوام میں پائی جانے والی مایوسیوں کوختم کیااورپسماندگی دورکرنے کے لئے چترال میں ریکارڈترقیاتی کام کیے۔جن کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ وادی گرم چشمہ کے عوام بھٹوخاندان سے آج بھی والہانہ محبت کرتے ہیںآنے والے الیکشن میں انشاء اللہ پیپلزپارٹی دونوں سیٹوں سے جیت کرعوامی خدمت کاسلسلہ جہاں رکاتھاوہی سے شروع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے مزکری منشورکاباقاعدہ اعلان ہوچکاہے جس میں