221

سپریم کورٹ کا 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

سپریم کورٹ نے 2005 سے لے کر اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی، تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گی۔  بدھ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی جس کے دوران 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گی۔عدالت نے سپریم کورٹ کی تمام بار کونسلز کو ایڈیشنل رجسٹرار سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت(منگل)10 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں