357

پیپلز پارٹی کے رہنماء آج بھی سمجھے ہیں کہ تاریخ میں اس دن کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر ہی یاد رکھا جائے گا؍شاہ مرادبیگ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے ضلعی عہدداروں اورپارٹی ورکروں نے جمعرات کے روز 5جولائی کوبازوؤں پر کالی پٹی باندھ کریوم سیاہ منایاگیا۔ اس دن کی مناسبت سے پارٹی کی ضلعی دفتر میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی صدرات ممتازصحافی وسینئررہنماپی پی پی چترال شاہ مرادبیگ کررہے تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدرمحفل شاہ مرادبیگ کے علاوہ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی محمدفیصل،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،سب ڈویژن چترال کے نائب صدرسبحان الدین،یوتھ کے صدرسجاداخون اوردیگرپارٹی عہدداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان کے حالات اور وقت ثابت کر رہا ہے کہ 05جولائی 1977کو ایک ڈکٹیٹر کے غلط فیصلے نے پوری قوم کو اذیت میں ڈالا اور ایک منتخب وزیر اعظم کی حکومت پر شب خون مارا ، بھٹو کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان دنیا میں ایک مثالی ملک بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماء آج بھی سمجھے ہیں کہ تاریخ میں اس دن کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر ہی یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پانچ جولائی ملک وقوم کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،اس کے اثرات آج عوام بھگت رہے ہیں ،عالمی قوتوں کے ایماء پر بھٹو کی جمہوری حکومت کو ختم کرکے مارشل لاء کا نفاذ کر کے وطن عزیز کو 50 سال تک سیاسی ، معاشی ، اقتصادی دلدل کی گہرائیوں میں دھکیل دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں