322

موری لشٹ اور زیارتن لشٹ کے سینکڑوں گھرانوں سے ابپاشی اور ابنوشی کے پانی سے محروم

چترال (نمائندہ ) کوہ یونین کونسل میں واقع گاؤں چموروک، موری لشٹ اور زیارتن لشٹ کے سینکڑوں گھرانوں سے ابپاشی اور ابنوشی کے پانی سے محروم افراد نے علاقے کی طرف حکومت کی بے توجہی کے خلاف موری لشٹ کے مقام پر سنکٹروں افراد نے دھرنا دئیے رکھا ہے۔اختجاجی جلسے سے علاقے کے عمائیدیں مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، قاضی نسیم، صفدر علی کاش، قاضی اصغر اور دوسروں نے کہاکہ علاقے میں گندم کی فصل پانی نہ ہونے کی وجہ سے برباد ہوگئی ، سبزی کاشت نہیں کئے جاسکے اور اب پھلدار اور غیر پھلدار درخت سوکھنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پینے کا پانی بھی نہایت قلیل ہونے کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ علاقے کے عمائیدیں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیاکہ وہ اس سنگین مسئلے کی طرف فوری توجہ دے اور ضلعے میں موجود این جی اوز سے اس سلسلے میں کام لیا جائے۔ انہوں نے ایریگیشن ڈویژن چترال کے ایکسین پر زور دیا کہ وہ استانگول کے مقام پر پانی کی تقسیم کے لئے محکمے کے اہلکاروں کو پہلے کی طرح تعینات کرے جوکہ پانی کو تین دیہات میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کرنے پر مامور ہوتے ہیں۔ اختجاجی جلسہ کسی بھی وقت چترال کی طرف مارچ کرنے کیلئے تیاری کررہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں