215

تین روزہ جشن شندور کیلئے تیاری مکمل۔ 7جولائی سے شندور میں تین روزہ میلہ شروع ہورہا ہے

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روزہ میلے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ شندور کے مقام پر گھوڑے اور دیگر سامان پہنچا ئے گئے ہیں جہاں ہفتہ یعنی 7 سے 9 جولائی تک تین روزہ شندور میلہ منعقد کیا جائے گا۔ اس سال سیکورٹی کی ذمہ داری چترال سکاؤٹس کو سونپی گئی ہے جہاں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین کے نگرانی میںچترال سکاؤٹس کے افسران اور جوانوں نے سیکورٹی کی ذمہ داری سنبالی ہوئی ہے ساتھ ہی انتظامی امور بھی چترال سکاؤٹس کوحوالہ کی گئی ہے۔
اس سال تمام تر سیکورٹی صرف چترال سکاؤٹس کے پاس ہوگی تاکہ مہمانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ تین روزہ جشن شندور میں گلگت اور چترال کے روایتی حریف پولوٹیموں کے درمیان کھڑاکے دار مقابلہ ہوگا اس کے علاوہ نیزہ بازی، پیرا گلائڈنگ، ثقافتی شو اور دیگر رنگا رنگ تقریبات ہوں گی۔ اس میلے کو ٹورزم کارپوریشن آف خیبر پحتونخواہ کی مالی تعاون حاصل ہے۔
شندور کے میدان پر خیمہ بستی ہوئی ہے اور پورے میدان میں ٹینٹ ویلیج لگا ہوا ہے جہاں رنگا رنگ خیمے نصب کئے گئے ہیں۔
شندور کے مقام پر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بارش بھی ہوئی ہے اور ساتھ پہاڑوں پر تازہ بر ف باری بھیہوئی ہے جس سے موسم نہایت خوشگوار ہوا ہے چونکہ شندور کا میدان سطح سمندر سے 12250 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جس کی وجہ سے رات کے وقت نہایت سردی پڑتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شندور آتے وقت اپنے ساتھ گرم کپڑے ضرور لایا کرئے تاکہ ا ن کو کسی قسم ک مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
شندور کے میدا ن میں دور دور تک خیمے لگے ہیں اور نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی سیاح اس روایتی پولو میچ کو دیکھنے کیلئے ضرور شندور آتے ہیں۔
شندور میلےکے افتتاح کیلئے خیبر پحتونخواہ کے وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد بطور مہمان خصوصی متوقع ہے، دوسرے روز گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اورمیلے کےفائنل کے لئے وزیر اعظم پاکستان بطو ر مہمان خصوصی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں