چترال (ڈیلی چترال نیوز)این اے ون چترال سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزدامیدواروضلعی صدرالحاج عیدالحسین نے دورش کے نواحی گاؤں جنجرت میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم سرکردہ شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہی ہے۔اے ا ین پی اپنے دورحکومت میں بے شمارترقیاتی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچایاہے چترالی عوام محسن چترال سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کے خدمات کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اور حکومت میں آ کر دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کیلئے کاوشیں جاری رکھیں ،تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام اپنے حقوق کا تحفظ کرنے والوں کو پہچانیں اور آنے والے الیکشن میں اے این پی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ اْنہوں نے کہا کہ آج جو لوگ