Site icon Daily Chitral

گرم چشمہ روڈ کی مستقل بحالی کیلئے سروے کرکے ایک ارب 50کروڑ روپے تحمینہ بناکر وفاقی حکومت کے پا س جمع کیا ہے عنقریب کام شروع ہوجائے گا۔سیلم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک رکن صوبائی اسمبلی چترال ٹو سیلم خان نے گرم چشمہ روڈکی ارضی بحالی کے افتتاح کے موقع پر مقامی لوگوں اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقے کے مشکلات کومددنظررکھتے ہوئے سردیوں کے لئے دن رات کوشش کرکے گرم چشمہ روڈ کوارضی طورپر بحال کیاگیاتاکہ علاقے کے عوام کوآمدروفت میں آسانی ہوسکیں ۔انہوں نے کہاکہ گرم چشمہ روڈ کی مستقل بحالی کیلئے سروے کرکے ایک ارب 50کروڑ روپے تحمینہ بناکر وفاقی حکومت کے پا س جمع کیا ہے عنقریب کام شروع ہوجائے گا۔سیلم خان نے کہا کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں آنیوالے تباہ کن زلزلے کی شدت سے چترال لرز اٹھا اور لوگوں کے اوساں خطا ہوگئے۔ تمام لوگ گھروں اور دیگر مکانات سے نکل کر کھلے میدانوں میں آئے ہیں۔ زلزلے کی شدت اور ہیبت نے قیامت کا منظر پیش کردیا جب ایک طرف زمین ہل رہی تھی، مکانات جھول رہے تھے تو دوسری طرف پہاڑ ریزہ ریزہ ہوکر گر نے لگے۔زلزلے کی شدت 8.1بتائی گئی ہے اور اسے پاکستان کی تاریخ میں شدید ترین زلزلہ شمار کیا جارہا ہے۔ شدید ترین زلزلے کی وجہ سے پورا چترال گردو غبار میں ڈوب گیا اور افراتفری مچ گئی۔ زلزلہ تھمنے کے بعد لوگ پریشانی کے عالم میں اپنے دکانیں اور دیگر سرگرمیاں معطل کرکے گھروں کا رخ کردئیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی چترال کے دورے کے موقع پربحالی کے حوالے خصوصی درخواست کی ہے انشااللہ تعالیٰ بہت جلدی کام شروع ہوجائے گا۔

Exit mobile version