195

میاں محمد نواز شریف اور اُن کے خاندان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔نیب عدالت کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے۔مسلم لیگ (ن) چترال

مسلم لیگ (ن) چترال کے ورکروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی۔اجلاس میں نیب عدالت کی طرف سے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی سزا کو غیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا اور اس فیصلے کے خلاف بروز پیر چترال میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔مقررین جن میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر فضل الرحیم ایڈوکیٹ،زار عجم لال،صفت زرین،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،چیئرمین محمد ولی شاہ،صدیق احمد،محمد کوثر ایڈوکیٹ،سید احمد خان،ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور منیر چارویلو وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئےنیب عدالت کی طرف سے فیصلے کو سیاسی انتقام قراردیا اور کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور اُن کے خاندان کو پاکستان کے لئے اُن کی خدمات کی سزا دی گئی ہے۔اجلاس میں میاں محمد نواز شریف سے مکمل طورپر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا گیااور کہا گیا کہ میاں محمد نواز شریف کسی صورت بھاگنے والے نہیں ہے وہ اس قوم کی واحد اُمید ہے اور ملک واپس آ کر قید کی سزا کاٹنے کے لئے تیار ہے۔مقررین نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستانی عدالتوں نے بھی میاں محمد نواز شریف کو 14سال قید بامشقد اور سیاست کے لئے 21سال نااہلی کا فیصلہ دی تھی۔مگر اللہ کے فضل سے میاں محمد نواز شریف اس آزمائش میں بھی کامیاب رہا تھا اور اب بھی آزمائش کے اس گھڑی میں سرخرو ہونگے قوم اُن کے ساتھ ہیں۔مقررین نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے دورِ حکومت میں پیٹرول 70روپے کا مل رہاتھا،ڈیزل 80روپے کا ہوگیا تھا۔ایک من چاول کی قیمت 1500روپے تک آگیا تھا اور آٹا 1300روپے میں مل رہا تھا۔اب نواز شریف کو سازش کے تحت سیاسی منظر سے ہٹانے کے بعد پیٹرول120روپے اور مہنگائی سرچڑ کر بھول رہی ہے جس سے ثابت ہورہا ہے کہ دراصل پاکستانی عوام کو سزا دیا جارہا ہے۔اجلاس میں بروز پیر صبح دس بجے میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالنے اور پُرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں