چترال(ڈیلی چترال نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدراین اے ون چترال سے پارٹی کے نامزد امیدوارڈاکٹرمحمدامجدچودھری نے ہفتے کے روزکوہ یونین کونسل کے متعدددیہات اورریشن کاانتخابی دورہ کیا۔اس موقع پرپی کے ون کے پارٹی امیدوارسہراب خان،مقامی رہنماوقاص احمدایڈوکیٹ دیگرپارٹی رہنمااُن کے ہمراہ موجودتھے۔کجو،مروئے،پرئیت اورریشن کے مقامات پرمقامی لوگوں نے بڑی تعدادمیں اُن کا استقبال کیا۔کارنرمیٹنگ میں بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اُن مقامات پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرامجد نے کہاکہ پارٹی قائد(ر)جنرل پرویزمشرف کاچترال اورچترالی عوام کے ساتھ محبت اوروالہانہ