225

پاکستان تحریک ا نصاف کے ضلعی رہنماء رضیت با اللہ کااپنے تمام ساتھیوں اور رفقاء سمیت متحدہ مجلس عمل کو سپورٹ کرنے کا اعلان

چترال /پاکستان تحریک ا نصاف کے ضلعی رہنماء رضیت با اللہ اپنے تمام ساتھیوں اور رفقاء سمیت متحدہ مجلس عمل کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان انہوں نے دروش میں جماعت اسلامی کے ورکر کنونشن کے موقع پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سنئیر نائب صدر سنیٹر مشتاق احمد خان کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رضیت با اللہ نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں میرے گروپ لیڈر سابق ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ، ڈرائیور یونین ،تجار یونین اور دوستوں کی بھرپورحمایت حاصل ہے ہم نے اپنی نظریاتی ووٹ بینک کو نقصان سے بچانے کے لئے متحدہ مجلس عمل کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب میرے اور میرے رفقاء کی تمام تر کوششیں متحدہ مجلس عمل کے لئے ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں سے اس مملکت خدا داد کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں متحدہ مجلس عمل اُن سازشوں کے سامنے سیسے کی دیوار ثابت ہو گی۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سنئیر نائب صدر ، سنیٹر مشتاق احمد خان نے رضیت با للہ کے کاوشوں کو سراہا۔ اور کہا ۔ کہ ایم ایم اے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ، ملک کی اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے ، کرپشن کے خاتمے اور انصاف پر مبنی حکومت کے قیام کی جدوجہد کیلئے الیکشن میں حصہ لے چکی ہے ۔ اور عوام سے توقع رکھتی ہے ۔ کہ انہیں رو بہ عمل کرنے کیلئے 2018کے الیکشن میں اُن کا بھر پور ساتھ دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں