چترال(محکم الدین ) شندور پولو فیسٹول تین دن تک جاری رہنے اور رنگینیاں بکھیرنے کے بعد پیر کے دن احتتام پذیر ہوا جس میں چترال نے اپنی روایتی حریف گلگت بلتستان کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں دس گولوں سے شکست دے دی۔ آئی جی فرنٹئیر کور خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل وسیم اشرف مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی ۔ فیسٹول کا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ ثابت ہوا جس میں دفاعی چمپین چترال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنا اعزاز برقرار رکھا ۔ اور ٹرافی ایک مرتبہ پھر اپنے نام کر لی ۔ چترال ٹیم کی طرف سے ٹیم کپٹن شہزادہ سکندر الملک نے چار گول کئے جبکہ اظہار علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ چترال ٹیم میں شہزادہ سکندر اور اظہار علی کے علاوہ شہزاد احمد، اسرار ولی، معراج اور حمزہ شامل تھے جبکہ گلگت ٹیم کی نمائندگی ٹیم کپٹن راجہ شفیق، جاوید، گلاب خان، مظفر حسین، شاہ اعظم اور صفدر نے کی۔ اُس وقت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں اور مقامی شائقین کی جم غفیر میچ دیکھنے کیلئے موقع پر موجود تھی ۔ چترال اے ٹیم نے دس گول کئے جبکہ مد مقابل مشکل سے پانچ گول کر سکی ۔ میچ کے ہاف میں چترال سکاؤٹس بینڈ ، کلچر شو ، پیرا گلائڈنگ کے علاوہ سکول کے بچوں