455

خیبر پختونخوا پولیس کے 7افسروں کے تبادلے،سید فدا حسن شاہ ڈی آئی جی ٹریفک خیبرپختونخواتعینات

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے 7 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا محمد طاہر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں 7 سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد عابد خان کو ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن؍ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو خیبرپختونخوا جبکہ گریڈ 19 کے سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک خیبرپختونخواتعینات کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ضلع مردان کے انسپکٹر کوثر خان کو قائمقام ایس ڈی پی او ٹوپی صوابی، انسپکٹر امجد کو پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان سے آر پی او بنوں کا ڈسپوزل ، آر آئی سی پی سی یونیورسٹی کیمپس پشاور انسپکٹر فضل ربی کو قائمقام ڈی ایس پی یونیورسٹی آف پشاور، قائمقام ایس ڈی پی او میدان لوئر دیر انسپکٹر رحمت اللہ کو قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخواجبکہ انسپکٹر سید الرحمن کو لوئر دیر سے قائمقام ایس ڈی پی او میدان لوئر دیر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں