231

جشن شندور کے موقع پر چترال انتظامیہ اور ادبی تنظیم کے زیر اہتمام ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا

چترال(چ،پ)جشن شندور کی مناسبت سے دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور چترال لٹریری اینڈ کلچرل کونسل کے زیر انتظام عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔اس پروقار ثقافتی تقریب میں چترال اور گلگت کے نامور فنکاروں منصور علی شباب،انصار نعمانی،گلگت بلتستان کے مشہور فنکار جابرکے ساتھ ساتھ عمران قیصر،سیار حسن،آفتاب عالم آفتاب، نادر شاہ حجاب، شاید لال،ذیشان، سمیر،رب نواز،سرنائے کے ماہر شیر غازی خان اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیاجس سے کثیر تعداد میں شائقین لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور ادبی تنظیم کے زیر اہتمام اس تقریب کے انعقاد کو بہت سراہا اور اسے چترال اور گلگت کی ثقافت کو ترویج دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ اس پروگرام میں چترال اور گلگت کے مقامی شائقین، دونوں طرف کے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کیں۔
بعد ازاں شندور کے مقام پر آتش بازی کا شاندار مظاہر ے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں