331

مرغی زندہ فی کلوگرام تھوک 200 اورپرچون 220روپے ریٹ لسٹ جاری،عوام کو لوٹنے کی اجاز ت نہیں دیں گے؍اے سی ساجدنواز

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازکی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ فوڈکنٹرول افیسرچترال فضل باری اورمتعلقہ اسٹاف چترال میں مرغی فروشوں کے نرخنامہ جاری تے ہوئے مرغی زندہ فی کلوگرام تھوک 200روپے اورپرچون 220روپے مقریرکیاگیا۔انہوں نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تول کے بغیرمرغی فروخت کرناقطعاً ممنوع ہے اورایک کلوگرام سے کم وزن مرغی بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔نرخنامہ ہذاتاحکم ثانی نافذالعمل رہیگااورہول سیل ڈیلرتول کے حساب سے پرچون والوں کومرغی مہیاکریں گے۔تمام تھوک وپرچون مرغی فروش دوکانوں میں میں ریٹ لسٹ اویزان کریں۔اے سی چترال ساجدنوازنے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گران فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی، عوام کو لوٹنے کی اجاز ت نہیں دیں گے،ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ضلع بھر میں ایسے گران فروشوں اور ناقص اشیائے خوردنی بیچنے والوں کیساتھ سختی نمٹا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عوام گرانفروشوں کی نشاندہی کریں ، بروقت کاروائی ہوگی، کسی کو عوام کے لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،چترال بھر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف اچانک چھاپے لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں