282

لیڈی ہیلتھ ورکرز گریڈ 5 سے گریڈ 11 اورسپروائزرز گریڈ 7 سے گریڈ 14 تک ترقی پانے کے اہل ہوں گے،وزیراعلی دوست محمدخان

پشاور۔نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دوست محمد خان کا لیڈی ہیلتھ ورکرزکے لئے ملازمت میں ترقی کے مدارج کی منظوری دے دی ٗ ملازمتی سٹرکچر کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز گریڈ 5 سے گریڈ 11 اورسپروائزرز گریڈ 7 سے گریڈ 14 تک ترقی پانے کے اہل ہوں گے۔واضح رہے کہ صوبہ بھر میں اس وقت 12265 لیڈی ہیلتھ ورکرز گریڈ 5 میں جبکہ 504 لیڈی ہیلتھ سپروائزرز گریڈ 7 میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں ادھر وزیر اعلی خیبر پختونخوا دوست محمد خان نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز خدمت خلق کو اپنا نصب العین قرار دیتے ہوئے مزید جانفشانی اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں