430

چترال میں پارٹی کارکن بلور خاندان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے؍صوبائی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی نے یکہ توت پشاور میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں دہشت گردی کے نتیجے میں پارٹی کے سینئر رہنما ہارون بلور سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان کی قیمتی جانوں کی ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ فخر افغان باچا خان کے پیروکار وں کے لئے جانوں کی قربانی دینا معمول کی بات ہے اور خصوصاً بلور خاندان شہیدوں کا خاندان ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال میں اے این پی کے کارکن اس واقعے پر انتہائی افسردہ ہیں اور تین دن تک سوگ منائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پارٹی کارکن بلور خاندان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں