238

ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان معطل کر دئیے گئے/اعلامیہ جاری

چترال(م،ڈ)عام انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں قائم بلدیاتی اداروں کو معطل کردیا ہے۔ منگل کے روز الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ آئین پاکستان کی دفعہ 218کے تحت ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے یہ ضروری ہے کہ کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔ الیکشن کمیشن نے دئیے گئے اختیارات کے تحت ملک بھر میں موجود بلدیاتی اداروں کو 25جولائی تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس اعلامیے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں تمام ضلع ناظمین، نائب ناظمین، ٹاؤن و تحصیل ناظمین و نائب ناظمین ، ویلج کونسل ناظمین اور نائب ناظمین سمیت کنٹونمنٹ بورڈ کے چیئر مین ،نائب چیئرمین یا مئیر وغیرہ 10جولائی سے معطل تصور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں